Loading
خیبر پختونخوا میں موسم آج ابر آلود ہے جب کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود ہنے کا امکان ہے۔ اُدھر چترال، دیر، سوات ، بالائی و زیریں دیر، باجوڑ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں مانسہرہ، کوہستان تورغر،ایبٹ میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ دریں اثنا پشاور شہر کا درجہ حرارت گزشتہ روز 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں 2، مالم جبہ ایک ڈگری، پاراچنار کا منفی ایک، ڈیرہ اسماعیل خان 16 اور سیدو شریف 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل