Loading
پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔ معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500 کے بجائے 150 کا فروخت کیا جائے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) انہوں نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا کہ تھیٹر کے شائقین میں فروخت اور مقبولیت بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی جیسے دیگر اقدامات کو کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ابو علیحہ نے مزید کہا کہ سنیما عام آدمی کیلئے تفریح کا واحد زریعہ ہے اسے کھولیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل