Loading
نیو کراچی فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے، ورثا نے وجہ خودکشی بتانے سے گریز کیا اور پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل