Tuesday, June 17, 2025
 

پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ

 



ایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان اور چین کی دو اہم تنظیموں کے درمیان 5سالہ ٹیکنالوجی منتقلی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چینی تنظیم (گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسیشن) کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس شعبے میں جدید مشینری متعارف کرانا ہے۔ وائس چیئرمین (پسمیڈا) محمد یاسین نے چین میں منعقدہ عالمی نمائش ’’جسما‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایک تاریخی سنگ میل ہے جو پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لیے بے پناہ فوائد فراہم کے گا۔ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک چین تعاون اور اسٹریٹجک ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تربیت کے ذریعے پاکستانی لیبر مارکیٹ میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل