Loading
قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی جب کہ اب ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔ جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل