Loading
پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر جوڑی ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے اور مشترکہ تصاویر حذف کرنے کے بعد سے فینز کے درمیان تشویش پھیل گئی ہے۔ ایمن زمان نے فروری 2024 میں اپنے دوست مجتبیٰ لاکھانی سے شاندار نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ حال ہی میں دونوں کے درمیان تعلقات کے خراب ہونے کی افواہیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایمن زمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مجتبیٰ کی تمام تصاویر حذف کردیں، جبکہ مجتبیٰ نے ابھی تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کرلیا ہے۔ فینز نے کمنٹ سیکشن میں دونوں کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، دونوں کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسٹوریز میں شیئر کی گئی مبہم پوسٹس نے صورتحال کو مزید الجھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جوڑی رواں سال مارچ میں عمرہ ادا کرنے بھی گئی تھی اور اس موقع پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز نے فینز کو خوش کردیا تھا۔ اب فینز کی امید ہے کہ یہ محض ایک عارضی جھگڑا ہو سکتا ہے اور دونوں جلد ہی دوبارہ اکٹھے ہو جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل