Sunday, June 29, 2025
 

پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

 



وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔ حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔ معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ اختراع کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری اور اختراعی معیشت کی جانب گامزن ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل