Loading
لوئر دیر گرڑہ منڈہ کے مقام پر سیلابی ندی میں ڈوبے نوجوان (28 سالہ عثمان سکنہ متکو باجوڑ) کی جسد خاکی چارسدہ کے مقام پر دریا سے برآمد ہوگیا۔ ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات رفیع اللہ مروت نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 کی مختلف ٹیمیں دریائے سوات میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ س وقت 2 افراد لاپتہ ہیں جن کو تلاش کیا جارہا ہے، سیلابی ریلے میں 13 افراد بہہ گئے تھے جن میں سے 11 افراد کے جسد خاکی نکالے جاچکے ہیں، جانبحق اور لاپتہ افراد کا تعلق سیالکوٹ ڈسکہ اور مردان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کے 60 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، دو دن پہلے لوئر دیر گرڑہ منڈہ کے مقام پر سیلابی ندی میں ڈوبے نوجوان (28 سالہ عثمان سکنہ متکو باجوڑ) کی جسد خاکی چارسدہ کے مقام پر دریا سے برآمد ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کے 2 دن مسلسل سرچ آپریشن کے بعد جسد خاکی برآمد کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل