Loading
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیر جہتی تعاون، حالیہ علاقائی صورتحال اور اگلے ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے آسیان علاقائی فورم پر تبادلہ خیال کیا۔ شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بیان کے مطابق دونوں راہنماؤں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل