Loading
خضدار میں فوج کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے بلوچستان لیویز کی ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان کے اضلاع خضدار، مستونگ، ژوب، شیرانی، چمن، بارکھان اور پشین سے تعلق رکھنے والے 331 ریکروٹس نے شرکت کی۔ ریکروٹس پاک فوج کے زیر اہتمام 24 فروری 2025ء سے شروع ہونے والے چار ماہ کی پیشہ ورانہ، جسمانی اور آپریشنل تربیت میں مصروف رہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ممتاز ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد ریکروٹس نے ٹریننگ کے دوران سکھائے جانے والی مختلف مہارتوں جیسے کے ہتھیار کے بغیر لڑائی اور ہتھیاروں کے استعمال کے عملی مظاہرے پیش کیے۔ یہ تربیت یافتہ ریکروٹس بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے، جو نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے لیے لگن کے نئے جذبے کے ساتھ سیکیورٹی کی کوششوں کو تقویت دیں گے۔ ان کے انضمام سے امن و امان کو برقرار رکھنے اور کمیونٹی کی خدمت میں بلوچستان لیویز کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل