Loading
دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ برسوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں 2023 میں چاندی کا تمغہ اور 2024 میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنا شامل ہے، اس وقت ٹیم اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل