Monday, June 30, 2025
 

ترکی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: صدر طیب اردوان

 



ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ اپنے دوست اور بھائی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ترکی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، جس میں 13 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد (خوارج) مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔ صدر اردوان نے اس حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل