Loading
سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کے لیے دور دراز علاقوں تک ویڈیو لنک سہولت میں توسیع دے دی۔ سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے وکلا اور سائلین کے لیے ویڈیو لنک سہولت کی توسیع کردی ہے، سہولت کامیابی سے سندھ ہائی کورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائی کورٹ کے چار بنچوں یعنی ایبٹ آباد، مینگورہ (سوات)، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں قائم کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم اقدام سپریم کورٹ کے ایک جامع اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ عدالتی نظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، سہولت دور دراز علاقوں کے وکلا اور سائلین کو سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کے قابل بناتی ہے، ویڈیو لنک سہولت مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور وکلا سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ویڈیو لنک سسٹم کے ذریعے سماعت کے لیے درخواست دیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم سپریم کورٹ کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے، یہ سہولت ملک کے دیگر صوبوں کے دور دراز علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی اور اس حوالے سے عمل درآمد کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل