Monday, June 30, 2025
 

خیبر: کمسن مغوی بچی بحفاظت بازیاب، والدین کو حوالے کردیا گیا

 



خیبر تھانہ میلوارڈ باڑہ کے علاقے سے اغواء ہونے والی کمسن بچی کو خیبر پولیس، پشاور پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کوششوں سے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ مغویہ بچی کو بروقت ریسکیو کرنے کے بعد والدین کو حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حدود میلوارڈ سے کمسن بچی کی اغوئگی کہ رپورٹ درج کی گئی، ڈی پی او خیبر نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوالزار خان کی نگرانی میں اسپشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بچوں کو باحفاظت بازیاب کرایا، دوران کارروائی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہیں، مرکزی ملزم کے خلاف چھاپے جاری ہیں۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اغواء جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ پولیس نفری نے دن رات محنت کرتے ہوئے موثر اور بروقت اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں بچی کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ جعلسازوں اور نور سربازو سے اپنے کمسن بچوں کو دور رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اغواء میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے  یا پولیس چوکی کو دیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل