Monday, June 30, 2025
 

پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی،فواد چوہدری

 



سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی، سپریم کورٹ کا حالیہ جو فیصلہ آیا اس سے رہی سہی کسر بھی نکل گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہو نے کہا کہ صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، اس وقت سیاسی سوجھ بوجھ والی قیادت راہنماؤں کی ضرورت ہے،  آئین و قانون کو احترام دینے والےافراد کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد چودہری نے کہا کہ اب صرف جدوجہد ک راستہ رہ گیا ہے، سوات پوری فیملی مرگئی، پاک پتن اسپتال 20 بچے مر گئے، ہم سب بھولنے کے عادی ہیں، میڈیا ایک چیز کو اٹھاتا ہے پھر دوسرے دن وہ بھی بھول جاتا ہے۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے خلاف مبینہ اراضی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن اڑھائی سال گزرنے بعد بھی چالان پیش نا کر سکی۔ عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو 17 جولائی تک چالان پیش کرنے کی وارننگ دی اور کہا کہ چالان پیش نا ہونے سے مقدمہ اڑھائی برس سے لٹکا ہوا ہے۔ مقدمہ کی سماعت انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے کی، سابق وفاقی وزیر کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ سابق وزیر پر جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اراضی فراہمی میں اثر ورسوخ ڈالنے کا الزام ہے، فواد چودہری کے کیس میں غیر حاضری پر جاری وارنٹ گرفتاری بھی مںسوخ کردیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل