Monday, June 30, 2025
 

پنجاب؛ اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیز کی چیئرمین شب سے ہٹانے کی تیاریاں

 



اپوزیشن اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی اراکین کے اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں تین چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ اپوزیشن چیئرمینز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے حکومتی اراکین میں رابطے جاری ہے۔ اپوزیشن کے پاس اوقاف، توانائی اور پرائس کنٹرول سمیت کل 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہے۔ واضح رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق اور صوبے میں حکومتی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل