Monday, June 30, 2025
 

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت مکمل 

 



ڈسکوز کےمئی 2025کے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق عوامی سماعت چئیرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، سماعت میں  سی پی پی  اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام  نے پھر پور شرکت کی۔  نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 10 پیسے فی  یونٹ اضافہ  کی  درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پرہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی  نہیں ہو گا، اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو تسلی سے سنا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل