Monday, June 30, 2025
 

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی

 



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا نے ماہ جولائی کیلیے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کر کے ایل بی جی کی قیمت 191 روپے 80 پسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہوگیا اور اب اس کی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا طلاق یکم جولائی سے ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل