Loading
خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد اور 5 خواتین اور 10 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 75 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 64 کو جزوی اور 11مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال لوئر، بونیر، صوابی،کرم چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر ، جنوبی وزیرستان اور تورغر میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا جس میں 14 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے. پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل