Monday, June 30, 2025
 

پاک بھارت کشیدگی: ایشیا کپ بھارت کے بجائے کس ملک میں ہوگا؟

 



ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025 دبئی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں شیڈول ایونٹ (جو ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا) کی میزبانی تو بھارت کے پاس رہے گی لیکن ایونٹ کا انعقاد دبئی میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے حوالے سے تیاری جاری ہے اور تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ایونٹ (جس کا انعقاد بھارت میں شیڈول تھا) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دبئی منتقل کیا گیا ہے۔ نیوٹرل وینیو پر ایونٹ منعقد کرانے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج ٹاکرہ بغیر کسی مشکل کے کرانا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2023 میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوئے ایشیا کپ میں بھارت کے میچز سری لنکا جبکہ رواں برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں کرائے گئے تھے۔ ایشیا کپ کا یہ ایڈیشن چونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے منعقد ہو رہا ہے اس لیے اس کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل