Friday, July 04, 2025
 

سپرہائی وے, نیو سبزی منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

 



شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے نیو سبزی  منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سوانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔  زخمی  ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔  پولیس کے مطابق زخمی  ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ غلام حسین  ولد غلام نبی اور فاروق ولد زر خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس تحیقیقات کر رہی ہے۔  شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد لاشاری گوٹھ  گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔  زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال  منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ نور بخش ولد لال بخش  کے نام سے کی گئی، واقعہ گھر میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل