Friday, July 04, 2025
 

اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

 



اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کا معاملے پر اپوزیشن جماعت نے آئندہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع اپوزیشن کے مطابق آئندہ ہفتے ریفرنس اور اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی جبکہ پٹیشن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے ریفرنس سے متعلق پارٹی قیادت و قانونی ماہرین سے مشاورت کی، جس میں ریفرنس کے نکات اور اسپیکر کی جانبداری پر پٹیشن تیار کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی وزراء اور ارکان کے احتجاج کی فوٹیج کو بھی پٹیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کی رائے تھی کہ احتجاج پر اپوزیشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تو حکومت ارکان کے خلاف کیوں نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے عمر عطا بندیال کے جس فیصلے کو نظیر بنا کر ریفرنس تیار کیا گیا ہے اسکے خلاف قاضی فائز عیسیٰ فیصلہ دے چکے ہیں۔ اسپیکر کو پارلیمانی لیڈر کی جانب سے کوئی ایسا مکتوب نہیں ملا کہ معطل ہونے والے ارکان انکے احکامات یا ہدایات پر عمل نہیں کر رہے۔ اپوزیشن اسپیکر کے ریفرنس کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپنا کیس لڑے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل