Friday, July 04, 2025
 

صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر تنقید کرنے والی اداکاراؤں کیخلاف آواز بلند کردی

 



سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بغیر نام لیے مشہور اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے صبا فیصل نے ساتھی اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب سے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو اظہارِ رائے کا موقع دیا ہے، لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز کیا جائے۔ انہوں نے بغیر نام لیے مذکورہ شخصیات کی فنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کی خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اداکاری پر تنقید کریں، جب کہ کچھ شخصیات کبھی کبھار شو میں آکر مثبت تبصرے ضرور کرتی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) اداکارہ نے زور دیا کہ فنکاروں کی ظاہری شخصیت بھی کردار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور محض ملبوسات یا میک اپ کی بنیاد پر تنقید کرنا ناانصافی ہے۔ صبا فیصل نے شوبز حلقوں سے اپیل کی کہ ذاتیات سے گریز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے، اور ایک دوسرے کے کام کی قدر کی جائے۔ صبا فیصل نے گفتگو کا اختتام اس امید پر کیا کہ ان کی باتیں سمجھداری سے لی جائیں گی۔  سوشل میڈیا پر صبا فیصل کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی صبا کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں۔     

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل