Loading
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔ کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو کسی قسم کی اسلحہ نمائش کریں گے اور نہ ہی ڈالے کلچر کو فروغ دیں گے۔ ٹک ٹاکر نے اس حرکت پر تہہ دل سے معذرت کی اور عوام سے معافی طلب کی۔ https://www.instagram.com/reel/DLo8Pdjsnfu/?utm_source=ig_web_copy_link یاد رہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کاشف ضمیر کو ایک روز قبل اسلحے کی نمائش اور ڈالے پر سوار ہو کر گارڈز کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرنے پر حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسلحہ کی نمائش سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کاشف ضمیر کو اس سے قبل اپریل میں بھی پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل