Friday, July 04, 2025
 

جڈیجا پر بی سی سی آئی کا قانون توڑنے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں؟

 



بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بی سی سی آئی کے ایس او پی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔ جڈیجا نے شبمن گل کے ساتھ 203 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو 500 سے زائد رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) کے مطابق  کوئی بھی کھلاڑی میدان میں انفرادی طور پر نہیں آئے گا تمام کھلاڑی ٹیم بس کے ذریعے ایک ساتھ پہنچیں گے۔  جڈیجا نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُن کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا امکان نہیں کیونکہ جڈیجا نے یہ اصول صرف اس لیے توڑا تاکہ وہ جلد میدان میں پہنچ کر بیٹنگ کی اضافی پریکٹس کر سکیں۔ جڈیجا نے بتایا کہ میرے دل میں خیال آیا کہ نئی گیند ابھی بھی موجود ہے اگر میں اسے کھیل لوں تو باقی اننگز آسان ہو جائے گی۔ خوش قسمتی سے میں لنچ تک بیٹنگ کر سکا اور پھر واشی (واشنگٹن سندر) نے بھی شبمن گل کے ساتھ اچھا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جتنا زیادہ بیٹنگ کرو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں کبھی نہیں لگتا کہ آپ سیٹ ہو گئے ہیں۔ کسی بھی وقت گیند سوئنگ ہو کر آپ کا کنارہ لے سکتی ہے یا بولڈ کر سکتی ہے۔ میچ کے دوران جڈیجا کا ایک اور پہلو بھی خبروں کی زینت بنا جب ان کے پچ پر سیدھا دوڑنے کی عادت نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ناراض کر دیا۔ اسٹوکس بار بار امپائروں سے شکایت کرتے رہے۔ جڈیجا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس کو لگا کہ میں اپنے لیے رَف بنا رہا ہوں حالانکہ تیز گیند باز خود ہی وہ کر رہے تھے۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہاں غلطی سے ایک آدھ بار ہو گیا ہوگا، مگر جان بوجھ کر نہیں کیا۔ جڈیجا نے کہا کہ گیند زیادہ حرکت نہیں کر رہی، اس لیے بولنگ میں ڈسپلن اور چالاک فیلڈ سیٹنگ کی ضرورت ہے۔ بھارتی ٹیم کا فوکس میچ کے نتیجے پر نہیں بلکہ تیسرے دن بھی اسی جذبے کے ساتھ بولنگ کرنے پر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل