Loading
بھارت میں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر کم وقت صرف کرنے کا کہنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا سے تعلق رکنے والی خاتون نِشا اپنے خاوند وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔ 30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو سوشل میڈیا پر کم جبکہ گھر کے کاموں میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہیئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از کم دو ریلز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتیں لیکن ان کے شوہر کی وجہ سے یہ کام انتہائی مشکل ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق جب ایک دن میں خاتون کے دو فالوورز کم ہوئے تو انہوں نے اپنا سسرال چھوڑا اور دوسرے گاؤں میں موجود میکے آکر شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل