Friday, July 04, 2025
 

ٹک ٹاک پر وڈیو اپ لوڈ کرنے پر دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد

 



مناواں کے علاقے میں ٹک ٹاک پر وڈیو اپلوڈ کرنے پر باپ بیٹے نے دو نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نوجوانوں پر تشدد کا واقعہ مناواں کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث ایک نوجوان کو دائیں ٹانگ اور بائیں انگوٹھے پر گولی لگی ہے۔ لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ نوجوانوں نے ان کے خلاف وڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہے۔ پولیس نے تشدد کرنے والے باپ بیٹے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملک انور اور ان کے بیٹے عمیر نے دونوں نوجوان پر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے علی رضا اور نواز نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل