Wednesday, July 09, 2025
 

چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

 



وزرات قانون نے چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے معاملے میں وزرات قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نوٹی جاری ہوا ہے۔ اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل