Wednesday, July 09, 2025
 

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے خلاف زمبابوے فالو آن کا شکار، 405 رنز کا خسارہ باقی

 



جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی۔کھیل کے دوسرے روز 626 رنز کے خسارے کے جواب میں میزبان ٹیم پہلی اننگز 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فالو آن کے بعد دوسرے دن کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے۔ بلاوایو میں میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پروٹیز بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ شان ویلیمز  55گیندوں پر 83رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ویزلے مدھیویر 25 اور کریگ اروائن 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے پرینیلن سبراین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 42رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ کوڈی یوسف اور ویان ملڈر نے دو، دو شکار کیے اور زمبابوے کو فالو آن پر مجبور کردیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 626 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلئر کر دی۔ پروٹیز کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کی بولنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے انچاس چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 367 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ویان ملڈر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے ایک اننگز میں سب سےزیادہ 400 رنز ناؤٹ آؤٹ کا ریکارڈ توڑنے سے تھوڑا ہی دور تھے۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے ملڈر پانچویں کھلاڑی بن گئے۔ جے وردھرنے 374، برائن لارا 375 اور میتھو ہیڈن 380 رنز کی اننگزکھیل کر ویان ملڈر سے آگے ہیں لیکن ایک اننگز میں تین سو سے زائد رنز بنانے والے وہ جنوبی افریقا کے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل ہاشم آملہ نے 311 رنز بنائے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل