Wednesday, July 09, 2025
 

دورہ بنگلادیش: شاہین کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر باسط علی نے سوال اٹھادیا

 



پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر سوال اٹھادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو بنگلادیش کیخلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے۔  اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ شاہین کی عدم شمولیت پر باسط علی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر سوال اٹھایا "وہ ٹیم میں کیوں نہیں ہے؟" ساتھ ہی انہوں نے شاہین آفریدی کی تصویر بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل مارچ 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ پانچ مزید کھلاڑیوں کو کراچی میں 9 سے 15 جولائی تک جاری وائٹ بال کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے جن میں بابراعظم، رضوان، شاہین، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی آج کراچی میں رپورٹ کریں گے۔ پاکستان کا اسکواڈ برائے بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز: سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا، صفیان مقیم۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی اور تیسرا 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل