Loading
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔ عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔ فلیٹ کو عدالتی بیلف نے سیل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ https://www.facebook.com/hakim.jani.490741/videos/1278085330326750/ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر حمیرا اصغر کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان سے تعلقات اور والدین کی سپورٹ پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر وقت ان کے کام سے باخبر رہتی ہیں اور کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں گھر والوں نے ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا۔ یاد رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی میں مقیم تھیں جہاں وہ گزشتہ 7 سال سے ایک فلیٹ میں اکیلے رہ رہی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل