Loading
قصبہ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تفتیش شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سونیا زوجہ رحمت اللہ کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن انسپکٹر آغا اسلم نے واقعے کی حقیقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی کچھ عرصہ قبل سسرال سے کہیں چلی گئی تھی اب واپس آئی تو سسرالیوں نے قتل کردیا، خاتون کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ شوہر نے یا کس نے قتل کیا اس حوالے سے بھی بتانے سے بھی ایس ایچ او نے گریز کیا ان کا کہنا تھا کہ ایم پی آر کالونی جرائم پیشہ افراد کا علاقہ ہے جہاں پولیس بھی جانے سے گریز کرتی ہے اس علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل