Saturday, July 12, 2025
 

کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نےکارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائی سریاب روڈ کوئٹہ پر عمل میں لائی گئی، جس کےدوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، شواہد کی روشنی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر،گل زمان اور محمد اسلم کے ناموں سے کی گئی۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناونےجرم میں ملوث ہیں، جن سے 3 موبائل فون اور نوٹ پیڈ برآمد کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد شدہ اشیا کی ابتدائی جانچ سےملزمان کےانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل