Loading
فرانس میں یومِ آزادی "باستیل ڈے" کی تقریبات جوش و خروش سے منائی گئیں، جن میں فضائی مظاہرے، شاندار آتشبازی، ڈرون لائٹ شوز اور ملک بھر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ پیرس کی مشہور شانزے لیزے ایونیو پر مرکزی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 7,000 فوجی اہلکاروں نے پیدل، گھڑسوار اور بکتر بند گاڑیوں پر مارچ کیا۔ تقریبات کا آغاز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہاتھوں آرک دی ٹرایمف میں فلیم آف دی ان نون سولجر کمیٹی کو نئی تلوار پیش کرنے سے ہوا جو تنظیم بلوئے دے فرانس کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔ پریڈ میں فرانسیسی فضائیہ کے ساتھ دیگر یورپی ممالک اٹلی، اسپین، جرمنی، برطانیہ، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ کی ایئر فورسز کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ ان طیاروں نے پیرس کی فضاؤں میں فضائی کرتب دکھائے اور ساکرے کور باسیلیکا اور لوور پیرامڈ کے اوپر فلائی پاسٹ کیا۔ فرانسیسی فضائیہ کی مشہور ایروبیٹک ٹیم پتروئی دے فرانس نے قومی رنگوں کے ساتھ آسمان کو رنگین کر دیا۔ تقریب میں فرانسیسی پولیس، انسداد دہشت گردی بریگیڈ، فوجی یونٹس اور اسکول کیڈٹس بھی شامل تھے۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں آتشبازی کے مظاہرے کیے گئے، جبکہ ایفل ٹاور کے گرد خصوصی ڈرون شو بھی پیش کیا گیا، جس نے جشن کو یادگار بنا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل