Tuesday, July 15, 2025
 

کراچی؛ علی الصبح خوفناک حادثے میں خاتون و بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق، ویڈیو دیکھیں

 



شہر قائد میں علی الصبح پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں خاتون اور دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں خاتون اور دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ایک تیز رفتار کار ساحل سے شہر کی جانب واپس آتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر نالے کی دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل تھیں، تاہم بعد ازاں ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی اور پھر ایک مزید زخمی کی موت کے ساتھ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ زین ولد یوسف، 4 سالہ حسین اور 8 سالہ بچی فاطمہ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی کار میں سوار تھے اور یہ واقعہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی یا تیز رفتاری کے باعث گاڑی موڑ کاٹنے میں قابو سے باہر ہو گئی۔ حادثے میں متاثرہ کار کافی حد تک تباہ ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں بچوں سمیت مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے ۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل