Loading
شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کلِفٹن پولیس نے بلاک 9، نالہ اسٹریٹ کے قریب کارروائی کے دوران ایک مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حافظ احمد کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ دوسری کارروائی تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے مہندی حسن پارک کے قریب کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت ادریس عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا گرفتار ملزم محمد علی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے بھی ایک پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل