Loading
عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی رٹ پٹیشن پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کردیا اور انہیں نیب کورٹ میں حاضری سے استثنا دے دیا۔ چوپدری پرویز الٰہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ اور عامر سعید راں ہائیکورٹ ڈویژن بینچ میں پیش ہوئے، جو جسٹس شہرام سرور اور ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل تھا۔ دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی بزرگ سیاستدان ہیں اور خرابی صحت کی بنا پر لاہور میں زیرعلاج ہیں۔ وہ ہر تاریخ پر احتساب عدالت نہیں آسکتے۔ ٹرائل کورٹ نے ذاتی حاضری سے استثنا کی درخواست غیر قانونی طور پر خارج کی ہے۔ جسٹس شہرام سرور نے نیب پراسیکیوٹر کو طلب کرکے پوچھا کہ نیب کو پرویز الہی کی ذاتی حاضری سے استثنا پر کیا اعتراض ہے، جس پر بتایا گیا کہ پرویز الہی کی علالت ایسی نہیں ہے کہ انہیں استثنا دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پرویز الہی کی رٹ پٹشن باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوہے احتساب عدالت کافیصلہ معطل کردیا اور نیب کو تفصیلی بحث کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل