Wednesday, July 16, 2025
 

بلیک ہولز کے خطرناک تصادم سے متعلق سائنس دانوں کا اہم انکشاف

 



سائنس دانوں نے خلا میں بلیک ہول کے ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے انضمام کا سراغ لگا لیا۔ دو بلیک ہولز کے درمیان یہ نتہائی غیر معمولی تصادم ہماری ملکی وے کہکشاں کے مضافات میں ہوا ہے اور اس انضمام سے سورج کے مقابلے میں تقریباً 225 گُنا بڑا بلیک ہول وجود میں آیا ہے۔ اس تصادم سے قبل سب سے بڑے بلیک ہول انضمام کا مجموعی وزن 140 سورج کے برابر تھا۔ GW231123 نامی اس نئے تصادم کی نشان دہی LIGO-Virgo-KAGRA (LVK) Collaboration نے کی ہے۔ چار ڈیٹیکٹرز پر مشتمل یہ گروپ خلا میں وقوع پذیر ہونے والے خطرناک وقوعات کی نشان دہی کرتا ہے۔ انضمام سے قبل دونوں میں بلیک ہولز کا وزن سورج کے مقابلے میں 100 سے 140 گُنا زیادہ تھا۔ گروپ کے ممبر اور کارڈف یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مارک ہینم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی بلیک ہول بائنری ہے جس کا مشاہدہ سائنس دانوں نے گریویٹیشنل لہروں کے ذریعے کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل