Wednesday, July 16, 2025
 

مشعال خان کو سینیٹ کا ٹکٹ کیسے ملا، وہ کس گروپ کا حصہ ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آگئی

 



پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان مشعال خان کے سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ مشعال خان کے کاغذات نامزدگی کی مںظوری کے حوالے سے گزشتہ روز ایک بڑی پیشرفت اُس وقت ہوئی جب اُن کے تجویز اور تائید کنندگان نے ضمانت دینے سے انکار کیا تھا۔ اس کے بعد آج صبح وہی دونوں تجویز و تائید کنندگان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے اور سارے قانونی عمل کا حصہ رہتے ہوئے مشعال خان کی ضمانت لی۔ کاغذات نامزدگی کی مںظوری کے بعد ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال خان نے کہا کہ میرا چار سے پانچ مہینے سے بشریٰ بی بی یا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میں نے جیل میں ملاقات کیلیے ہر قانونی فورم پر رجوع کیا مگر ناکامی کا سامنا رہا۔ اڈیالہ جیل سے ڈائریکٹ میرا نام آیا، سینیٹ کا ٹکٹ ملتے ہی مشعال یوسفزئی لمبے عرصے بعد منظر عام پر آگئیں، سب کچھ کہہ دیا#ExpressNews #LatestNews #MashalYousafzai #ImranKhan #Senate #Ticket #PTI #Politics #LatestUpdates #Pakistan pic.twitter.com/zsgPogWL0h — Express News (@ExpressNewsPK) July 16, 2025 انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود جیل سے عمران خان نے میرا نام سینیٹ کی نشست کیلیے منتخب کیا اور ٹکٹ جاری کیا، یہ میرے لیے بہت بڑا انعام اور اعزاز ہے اور میں اگر سینیٹر منتخب ہوئی تو پھر ایوان میں جاکر اپنے لیڈر کی گرفتاری، پارٹی پر ہونے والے مظالم اور ملک میں جاری حالات پر بے باکی سے آواز اٹھاؤں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بتایا اور اب پھر واضح کرتی ہوں کہ میرا تعلق عمران خان گروپ سے ہے اور جو لوگ عمران خان کے گروپ میں ہیں میں اُن کے ساتھ تھی ہوں اور اُس وقت تک رہوں گی جب تک وہ کپتان کے ساتھ ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل