Wednesday, July 16, 2025
 

ایرانی سفیر ہمارے لیے قابل احترام ہیں، امریکن مطلوب افراد کی فہرست میں نام آنے پاکستان کا ردعمل

 



پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے پر کہا ہے کہ رضا امیری مقدم ہمارے لیے قابلِ احترام اور تمام سفارتی مراعات کے مستحق ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکن ایف بی آئی کی جانب سے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایرانی سفیر باہمی تعلقات کے فروغ میں اپنے مثبت کردار کی وجہ سے وسیع پیمانے پر قابلِ احترام ہیں، وہ ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک کے سفیر ہونے کے ناطے تمام سفارتی مراعات اور احترام کے مکمل طور پر مستحق ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایرانی سفیر کا کردار قابلِ ستائش ہے اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات باہمی عزت و وقار کی بنیاد پر استوار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل