Loading
انگلش بیٹر ہیری بروک نے لارڈز ٹیسٹ میں پیش آنے والے تلخ واقعات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔ ہیری بروک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے ہمیشہ کھیل کی روح کے تحت میچ جاری رکھنا چاہا مگر بھارتی کھلاڑیوں نے تیسری اننگز کے اختتام پر زیک کرولی اور بین ڈکٹ کو اکسا کر ماحول خراب کیا۔ بروک نے مزید کہا کہ جسپریت بمراہ کا آخری اوور ماحول کی خرابی کا آغاز تھا، بمراہ شبمن گِل اور سراج نے کرولی پر وقت ضائع کرنے کا الزام لگایا۔ اس دوران بھارتی کپتان نے ڈکٹ سے بھی الجھنے کی کوشش کی تھی۔ مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ کے دوران شبمن گل اور زیک کرولی کے درمیان گرما گرمی یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کپتان شبمن گل اور زیک کرولی کے درمیان گرما گرمی سے ماحول کچھ دیر کے لیے تلخ ہوگیا تھا۔ شبمن گل نے زیک کرولی سے زور دار الفاظ میں جواب مانگا، دونوں نے ایک دوسرے کو انگلی دکھائی جبکہ ڈکٹ بھی اس تکرار میں شامل ہوگئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل