Loading
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد پیر کی سہ پہر سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب نیشبی علاقے زیر آب آگئے۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش کچہری چکلالہ میں 83 ملی میٹر، سید پور اسلام آباد میں 74 ملی میٹر، گولڑہ میں 28، بوکڑہ میں 63، پی ایم ڈی میں 32، شمس آباد میں 32، پیر ودھائی میں 30، گوالمنڈی میں 53 اور نیو کٹاریاں میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ نالہ لئی میں کٹاریاں پر پانی کی سطح 9 فٹ اور گوالمنڈی میں 5 فٹ تک بلند ہوچکی ہے، بارش رکنے پر نشیبی مقامات سے واسا کی ٹیمیں پانی نکالتی ہیں۔ راولپنڈی میں حیال شریف کے قریب موٹر سائیکل سوار برساتی نالہ میں ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے بروقت کارروائی کرکے موٹر سائیکل سوار کو پانی سے نکال لیا۔ موٹر سائیکل سوار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ راولپنڈی بارش کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس بھی ہائی الرٹ ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق تمام افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی پی او نے ہدایت کی کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں نظر رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس اور ریسکیو کریں، راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیمیں فوری رسپانس کے لیے علاقے میں گشت کر رہی ہیں، شہریوں کو کسی مقام پر جمع پانی یا برساتی نالے کے قریب مت جانے دیا جائے۔ راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ ہے لہٰذا خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے، شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر رابطہ کریں۔ برساتی نالوں، نالہ لئی، ڈیمز اور تالابوں وغیرہ کے قریب جانے سے گریز کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل