Tuesday, July 22, 2025
 

پاکستانی رن وے کو بین الاقوامی ایوارڈ مل گیا؛ کس شہر کے ایئرپورٹ کو اعزاز حاصل ہوا؟

 



پاکستانی ایئرپورٹ کے نئے رن وے کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیر شدہ رن وے کو ایشیا پیسفک انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی ادارہ فیڈک (FIDIC) کی جانب سے دیا گیا، جو انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی اور تکنیکی مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔ تقریب میں حکام نے بتایا کہ یہ رن وے تقریباً 5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور حیرت انگیز طور پر ایئرپورٹ کو بند کیے بغیر مکمل کیا گیا۔ اب یہ رن وے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے طویل اور مضبوط ترین سخت رن ویز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ عالمی ایوارڈ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور اس پروجیکٹ پر کام کرنے والی کنسلٹنسی ٹیموں کی شاندار منصوبہ بندی، فنی مہارت اور حفاظت کے اعلیٰ معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے دیا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے اس جدید رن وے پر پہلا طیارہ پی آئی اے کی پرواز PK-3250، 31 مئی 2023 کو اسلام آباد سے لینڈ کر چکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل