Tuesday, July 22, 2025
 

متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

 



اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی آئندہ تاریخ اڑھائی ماہ بعد مقرر کی، جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے 7 جولائی کو سماعت کی اور دلائل کا آغاز ہوا تھا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے 7 جولائی کو سماعت کی آئندہ تاریخ عدالت میں نہیں دی تھی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ گزشتہ سماعت پر پی ایف یو جے کے وکیل ڈاکٹر یاسر امان نے دلائل دیے، آئندہ سماعت پر بھی جاری رکھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل