Loading
پاکستان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس طرز میں اب تک 21 میچز کھیلے گئے، جن میں سے 15 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور 3 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے دسمبر 2021 میں گزشتہ 3 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیزکو مات دی تھی، ان میں گرین شرٹس نے بالترتیب 63 رنز، 9 رنز اور 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ حال ہی میں گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں ردوبدل کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کو بھی بولنگ اٹیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سینیئرز کی واپسی سے اس شعبے میں ٹیم کی جانب سے زیادہ بہتر کارکردگی کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل