Friday, August 01, 2025
 

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

 



واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے نئی ڈیڈلائن دے دی ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت کے پاس اب صرف 8 اگست تک کا وقت ہے، ورنہ امریکہ روس پر اضافی ٹیرف اور معاشی پابندیاں عائد کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر 14 جولائی کو روس کو 50 دن کی مہلت دی تھی تاکہ وہ جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے، تاہم اب انہوں نے ڈیڈلائن میں تبدیلی کرتے ہوئے 8 اگست کی حتمی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو امریکہ تجارتی سطح پر سخت فیصلے کرے گا، جس میں ٹیرف میں اضافہ بھی شامل ہوگا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس اور یوکرین کو فوری طور پر جنگ بندی اور مستقل امن کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ امن قائم کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرنے پر بھی تیار ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل