Friday, August 01, 2025
 

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹا دی! فلوریڈا میں شاندار فتح

 



امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ کپتان سلمان علی آغا اور محمد حارث بالترتیب 11 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈین بولنگ میں شیمار جوزف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے خطرناک آغاز کیا، لیکن پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز تک محدود رہی۔ محمد نواز نے 3 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹا، صائم ایوب نے بھی شاندار اسپیل میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل