Friday, August 01, 2025
 

برطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا

 



لندن: انگلینڈ اور ویلز میں 2024 کے دوران ’محمد‘ مسلسل دوسرے سال لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا۔ برطانیہ کے ادارہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پیدا ہونے والے لڑکوں میں سب سے زیادہ نام ’محمد‘ رکھا گیا۔ یہ نام گزشتہ برس 2023 میں بھی سرفہرست رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق محمد کا نام 2016 سے ہی ٹاپ 10 میں شامل رہا ہے، 2022 میں یہ دوسرا اور 2021 میں پانچواں مقبول ترین نام تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ملک میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی اور اسلامی روایات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں والدین نبی کریم ﷺ کے نام کی نسبت سے بچوں کا نام ’محمد‘ رکھنا پسند کرتے ہیں۔ لڑکوں کے دیگر مقبول ناموں میں ’نوح‘ دوسرے اور ’اولیور‘ تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ لڑکیوں میں ’اولیویا‘ اور ’امیلیا‘ مسلسل تیسرے سال مقبول ترین نام رہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے منسوب ناموں کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی، ’جارج‘ اب چھٹے اور ’ویلیم‘ 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل