Friday, August 01, 2025
 

کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

 



امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گرگیا۔ یہ واقعہ سینٹرل کیلیفورنیا میں واقع نیول ائیر بیس اسٹیشن لیمور کے قریب پیش آیا، جس کی تصدیق امریکی بحریہ نے بھی کر دی ہے۔ حادثے کے وقت طیارے کا پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، تاہم طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے دھواں اور شعلے نکل رہے تھے، جبکہ آسمان پر دھویں کے بڑے بادل چھا گئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایف-35 طیارہ امریکی فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جس کی قیمت کروڑوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ???? BREAKING: U.S. Navy F-35C Stealth Fighter Crashes Near Naval Air Station Lemoore, California ????????✈️???? A F-35 Lightning II, assigned to Strike Fighter Squadron VF-125 Rough Raiders, went down in a field near Fresno. • Jet burst into flames after impact • Pilot ejected safely… pic.twitter.com/jhkmvjLssC — Sarcasm Scoop (@sarcasm_scoop) July 31, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل