Saturday, August 02, 2025
 

مودی سرکار کو اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلیے فیک انکاؤنٹرز کا سہارا

 



بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔ قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ  بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید  کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر  2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔  اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔  پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد  کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی  انٹیلیجنس یونٹس اور پولیس میں باہمی اشتراک سے کیا گیا ۔ سوچے سمجھے اسکرپٹ کے تحت کارروائیاں ملٹری ازم کے فروغ کی ناکام کوشش ہیں۔ ان بھارتی آپریشنز کے وقت کا تعین اور کارروائی کا طریقہ کار کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔  ایسی کارروائیاں تنقید کو  دبانے ، بدعنوانی، مہنگائی اور پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ بی جے پی کی حکومت اندرونی اختلافات، معاشی زوال اور انٹیلیجنس ناکامیوں پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ مودی سرکار اندرونی بحران چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مصنوعی فرضی خطرات کھڑے کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل